کالم

اسلام اور خواتین کے حقوق

riaz chu

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے۔ خواتین کے حقوق کے بارے میں قرآن پاک کی ”سورة النسائ“ میں واضح احکامات ہیں۔ خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا۔ نبی پاک نے خواتین کی حرمت اور ان کے حقوق پر زور دیا۔ نبی پاک نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلیٰ درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔ خواتین کے خلاف تشدد ایک مجرمانہ فعل ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور جبر ناقابل برداشت ہے۔ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔وزیر اعلیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہئے۔پوری امید ہے کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب صوبہ بھر میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادار وں سے رابطے میں ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے۔ پنجاب میں ہماری حکومت عوام کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ جومرضی آئے یا جائے،پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی۔پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا اوراب بھی مخالفین ناکام رہیں گے۔ (ن) لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جارہی ہے۔ پرویز الٰہی نے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ اسماعیل تارا مرحوم کا مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔ اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا۔ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ موجودہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی بہت سے دوررس اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت نے قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ تمام سکولوں میں پڑھانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ قرآن پاک کی تعلیم تو سرکاری اوربعض نجی سکولوں میں دی جا رہی تھی مگر ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کوسمجھ کر پڑھنے کی قدر کچھ اور ہے ۔ لہٰذا حکومت نے لازم قرار دیا ہے کہ ایف اے تک قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے ۔ اس پر عمل کرنے کی صورت میں ہی طلباءآگے تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفدنے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے ان کے مثالی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی سال کے کام 3ماہ میں کردئیے ہیں۔انہوں نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی او راب بھی دن رات عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے خاندان کی طرح سیاست میں رواداری،احترام کے اصولوں کے قائل ہیں ۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کیلئے کیلیفورنیا کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔موجودہ حکومت پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ بزنس کی پلاننگ سے پراجیکٹ کے آغاز تک حائل رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔کرپشن کا خاتمہ، قانون کی حکمرانی ، شفاف اوربرق رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔پنجاب حکومت نے شفافیت، محنت، دیانت ، تیزرفتاری اور معیار کے اعلی اصول متعارف کرائے ہیں اور انویسٹرز کے سرمایہ کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی شفاف پالیسی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے اورپاکستان کے دوست ممالک نے صوبہ پنجاب میں ساز گار سرمایہ کاری کی فضاء اورشفافیت پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ہے۔یہاں بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اورون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اورحکومت کی کوششوں سے پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے۔ صوبے مےں ترقےاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرماےہ کاری بڑھانے کےلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کےے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri