پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 526 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 818 پر آ گیا۔دورانِ کاروبار انڈیکس نیا ریکارڈ بناتا ہوا 729 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 20 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خاص خبریں
معیشت و تجارت
اسٹاک ایکسچینج ،انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرگیا ، نیا ریکارڈ قائم
- by Daily Pakistan
- نومبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 114 Views
- 2 مہینے ago