پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا پہلا سیشن اختتام کو پہنچا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن میں منفی رجحان رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج شروع میں مثبت کاروباری رجحان دیکھا گیا جو بعد میں ملے جلے اور پھر منفی رجحان میں تبدیل ہوگیا۔پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کی کمی سے 84 ہزار 979 پر بند ہوا۔پہلے سیشن میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے پائے۔حصص بازار میں ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 85 ہزار 750 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
اسٹاک ایکسچینج ، پہلا سیشن منفی رجحان کیساتھ ختم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 304 Views
- 5 مہینے ago