کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1624پوائنٹس کی شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس کی 64000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔منگل 19 دسمبر کو بھی کاروباری کا آغاز مندی سے ہوا اور 100انڈیکس گھٹ کر 63580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز، انڈیکس کی 66000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرنے سے 69.29فیصد حصص کی قیمتیں گرگئی تھیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 87ارب 67کروڑ 46لاکھ 49ہزار 251روپے ڈوب گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے گزشتہ ایک ماہ میں تیزی کے تسلسل سے مارکیٹ اوورباٹ ہوگئی تھی لہٰذا کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری کے لیے تیکنیکی درستگی ضروری ہے۔ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں بہتری نظر آنے کے امکانات ہیں، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہوئسٹ پاکستان بھاو 49روپے بڑھکر 1249روپے اور محمود ٹیکسٹائل بھاو 25روپے بڑھکر 525روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ بھاو 250روپے گھٹ کر 9750روپے اور سفائر فائبر کے بھاو 142.50 روپے گھٹ کر 1757.50روپے ہوگئے۔
معیشت و تجارت
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 64ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 649 Views
- 12 مہینے ago