بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 6 پارٹی رہنماں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے، صحافی کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈا پور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما معافیاں مانگ رہے ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہئے۔
پاکستان
اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں: عمران خان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 176 Views
- 3 مہینے ago