پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کا حربہ ہوتا ہے معاملہ جاری رکھواورالیکشن کا وقت آجائے، لیاقت بلوچ

اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، لیاقت بلوچ

راولپنڈی: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا حربہ ہوتا ہے کہ معاملہ جاری رکھو اور الیکشن کا وقت آجائے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ناگزیر ہوچکے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’انفاق فی سبیل اللہ‘ ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ملک مسائل سے دوچار ہے، سیاست غیر ذمہ دارانہ طرز پر ہے، پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ سارے انتخابات ایک دن میں ہونا چاہیے، یہ سب اسٹیبلشمنٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر نہیں کہہ رہے، آج کی اتحادی حکومت ناکام ترین مسائل بڑھ گیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا سندھ اور بلوچستان کی اسمبلی توڑیں ایک دن انتخابات کرائیں، بجلی گیس پانی اور تیل کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کی باعث ٹیکسیشن کا ماحول بڑھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی مالیاتی ادارے ہمارا بازو مروڑ کر ہمارے ایٹمی اثاثہ قید کرنا چاہتے ہیں اور اب سرکاری گاڑیوں میں پٹرول کا نظام برداشت نہیں کیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے