پاکستان

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے درمیان زرعی صارفین کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کی کامیاب شراکت داری کا جشن

کراچی،18اپریل،:2024 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اوربرٹش ایشین ٹرسٹ نے اپنے شراکت داروں ،سندھ ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیشن آرگنائزیشن SAFWCO)) کے تعاون سے ایگریپرینیورز(Agripreneurs) منصوبے کی کامیابی کا جشن منایا۔ یہ ایگریپرینیورزمنصوبے کا دوسرا مرحلہ تھا جس میں پچھلے مرحلے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ اس منصوبے کے ذریعے 700 شرکاء کواضافی کاروباری ترقی، مارکیٹنگ، معیار کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں 25فیصد اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ 300 نئے شرکاء کو بھی آن بورڈ کیا گیا اور انہیں انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کی بنیادی تربیت فراہم کی گئی۔ اس منصوبے نے سندھ اور پنجاب میں مرچ، سبزیوں ، پھلوں کو خشک کرنے اور چارے کی پیداوار جیسے زیادہ طلب والی مصنوعات کو پورا کرنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا کہ ”ہم اس پروگرام کو اپنے وسیع تر فیوچر میکرز(Futuremakers) اقدام کے حصے کے طور پر ختم کرنے پر پرجوش ہیں تاکہ آئندہ نسل کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کرنے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔ اس منصوبے نے ترقی کی راہ میں حائل اہم رکاوٹوں کو دور کرکے خواتین اور نوجوانوں کے لیے بھی غربت سے نکلنے کے لیے ایک پائیدار راستہ فراہم کیا ہے۔ اپنے شراکت داروں اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے تعاون سے ہم نے نوجوان ایگری انٹریپرینیورز(Agri Entrepreneurs)کو اپنے اُفُق کو مزید وسعت دینے اور زرعی ماحولیاتی نظام اور ویلیو چین میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس پروگرام سے ہزاروں افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے کمیونٹیز کو مشترکہ معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

زراعت پاکستان کی معیشت کے لئے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیں اس اہم شعبے سے منسلک افراد کو پائیدار اقتصادی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے کی غرض سے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تجدید شدہ اقدامات کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستان ڈائریکٹر، کمیلا ماروی نے اپنی شراکت داری کی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایگری پرینیورز پروجیکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے پر خوش ہیں۔ یہ ہم سب کی مشترکہ مہارت ہے جس نے1,000 لوگوں کے ذریعہ معاش پر مثبت اثر ڈالاہے۔ اس تجربے سے انہیں اپنے لیے، اپنے خاندانوں اور کمیونیٹیز کے لیے پائیدار آمدنی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے شراکت (Shirakat) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،بلقیس طاہرہ نے کہا، ”اس منصوبے نے دیہی خواتین کو اپنی آمدنی بڑھانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ بہت سے شرکاء اب بنیادی اکاؤنٹنگ کرسکتے ہیں اور بچت اور کاروبار کے لئے ڈیجیٹل والیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔“

۔SAFWCO کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،الطاف حسین نظامانی نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا اور انہیں ہنر فراہم کرنا کتنا زبردست ہے۔ یہ خواتین نہ صرف اپنی زندگی بدلتی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ یہ ایک عظیم مثال ہے کہ ایک ساتھ کام کرنے سے کس طرح ایک بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔“

تقریب میں شرکت کرنے والے معززمہمانوں میں فوڈ کمپنیوں، گروسری چینز اور ریسٹورینٹس کی نمائندگی کرنے والے مارکیٹ کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی شامل تھے۔اس تقریب نے صنعت کے رہنماؤں اور خواتین ایگریپرینیورز کو براہ راست روابط قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ، جس کا مقصد اُن کی مصنوعات کے معیار ، مارکیٹنگ اور ترقی کے منصوبے کو بڑھانے کے مقصد سے قیمتی معلومات اور رائے حاصل کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے