پاکستان

ججز کے الزامات کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع

ججز کے الزامات کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط اور عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائیکورٹ کے ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہے تو عدالت نظرثانی کے لیے کونسل کو سفارشات بھیجے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے خط میں سنگین واقعات بیان کیے ہیں۔درخواست کے مطابق آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔واضح رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت اور دباو¿ کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفٹ امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri