دنیا

اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید

اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی ایلون مسک پر کڑی تنقید کی ہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکی، یورپی رہنماں کے خلاف ایلون مسک کے تنقیدی بیانات پر فسطائیت کی واپسی سے خبردار کیا ہے۔ پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی اور امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک ہمارے اداروں پر کھلے عام حملے کرتے ہیں اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں دائیں بازو جماعت کی حمایت میں بیان دیا اور برطانیہ میں بھی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ملزم کی حمایت میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے