پاکستان

اعجاز الحق ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اعجاز الحق ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے باضابطہ اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔

شمولیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ ہم بہت عرصے سے ہیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے اور عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔موجود حالات سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ’جتنی جلدی ممکن ہو ملک کو معاشی اور سیاسی مشکلات سے نکالنا چاہیے.
ان کا کہنا تھاا کہ ’عمران خان نے بولا ہےکہ ہم ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں مگر ابھی الیکشن کے بارے میں بات کریں کیونکہ اب اور کسی چیز پر بات نہیں ہوسکتی‘۔ اعجاز الحق نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر جا کر شیلنگ کرنے کے واقعات پاکستان میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri