پاکستان

اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کا بڑا اقدام

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7-8 نومبر 2022 کو "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ" میں شرکت کے لیے آج مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ

پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے بتایا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں اور ان کے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے اور اس سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی ہے، سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں جنہیں بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ مرتب اور ایوان میں پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے