افغانستان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں 5شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے17افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپورجواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کیلئے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کیلئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاک افغان سرحد شہر چمن میں سرحد پار فائرنگ اورراکٹ باری میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس ہے بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت ومدد کی درخواست کرتا ہوں۔
پاکستان
افغانستان فورسز کی چمن میں بلا اشتعال فائرنگ،6پاکستانی شہری شہید،17زخمی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 912 Views
- 2 سال ago