پاکستان

افغان حکومت سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات روکے،شہباز شریف

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبات کیا ہے کہ سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔وزیراعظم نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے وراقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اوراندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں 5شہری شہید اور17زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے