وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹی ٹی پی کو نہ روکا تو ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے ، افغانستان کے فنڈز کی بات طالبان کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے کرتے ہیں یہ بات انھوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، اگرثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روک نہیں رہے تو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان میں انتخابات سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، عمران خان اس لیے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
افغان طالبان کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹی پی ٹی کو نہ روکا تو ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گےوزیر خارجہ بلاول بھٹو
- by Daily Pakistan
- دسمبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 750 Views
- 2 سال ago