علاقائی

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری کے طلباء کی فیڈرل بور ڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری کے ہونہار طلباء نے فیڈرل بور ڈ کے امتحانات میں 100 فیصدنمبرز لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آغوش کالج مری کے طلباء نے 18 اے پلس گریڈزاور 12 اے گریڈز حاصل کیے۔ اس موقع پر طلباء نے کہا کہ یہ سب ہمارے اساتذہ کی محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری کے ہونہار طلباء نے فیڈرل بور ڈ کے امتحانات میں 100 فیصدنمبرز لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آغوش کالج مری کے طلباء نے 18 اے پلس گریڈزاور 12 اے گریڈز حاصل کیے۔ اس موقع پر طلباء نے کہا کہ یہ سب ہمارے اساتذہ کی محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ممتاز نمبروں سے پاس ہوئے ہیں۔ پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے کہا کہ ہم اس شاندار کامیانی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کا بہترین ادارہ ہے۔جو کفایت یتامی کیساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ یاد رہے کہ ”آغوش کالج مری“ مر ی ایکسپریس وے پر اسلام آباد سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے