نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی دسویں کھیپ الخدمت فانڈیشن کے تعاون سے غزہ روانہ کر دی گئی ہے۔امداد کی روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منعقد ہوئی۔ایم این اے ڈاکٹر درشن نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فانڈیشن کے نمائندوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کو امداد کی فراہمی جاری ہے، این ڈی ایم اے نے الخدمت فانڈیشن کے تعاون سے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ امدادی سامان چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے عمان، اردن پہنچایا گیا ہے، جس میں غزہ کے لوگوں کو درکار 40 ٹن ادویات بھی شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 1151 ٹن امدادی سامان غزہ بھیجا گیا ہے۔
پاکستان
دنیا
الخدمت کے تعاون سے غزہ کیلئے دسویں امدادی کھیپ روانہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 129 Views
- 3 مہینے ago