خاص خبریں

’اللہ کو جس سے جو کام لینا ہو لیتے ہیں‘، نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر ڈار کا جواب

اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر تردید کرنے سے گریز کیا۔وزير خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے کہ انہیں نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔اسحاق ڈار سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے ؟ اور اگر بنایا جارہا ہے تو کیا آپ یہ عہدہ قبول کرلیں گے؟ اس پر اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ اب تک جو ذمے داری انہیں ملی ہے، انہوں نے بخوبی نبھائی ہے، اللہ تعالیٰ کو جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جب کہ اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے