پاکستان خاص خبریں

الیکشن ٹریبونلز کیس ، پارلیمان کے قانون کے بعد آرڈیننس کیسے لایاجاسکتا ہے ؟ عدالت

الیکشن ٹریبونلز کیس ، پارلیمان کے قانون کے بعد آرڈیننس کیسے لایاجاسکتا ہے ؟ عدالت

سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی کیسے ہوسکتی ہے؟ ایک طرف پارلیمنٹ نے قانون بنایا ہے، پارلیمنٹ کے قانون کے بعد آرڈیننس کیسے لایا جا سکتا ہے۔ آرڈیننس لانے کی وجہ کیا تھی؟ چیف جسٹس اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، وکیل اور پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 219 (C) کی تشریح کا معاملہ ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس کے چند حقائق بتائیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ 14 فروری کو الیکشن کمیشن نے تمام ہائی کورٹس کو ٹربیونلز کی تشکیل کے لیے خطوط لکھے۔ ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے