پاکستان خاص خبریں

الیکشن کمیشن کا کمال کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا ، شاہد خاقان

عوام پاکستان پارٹی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے،شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ انوکھا الیکشن تھا، گوگل کو بھی رزلٹ کی فکر ہے، الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بنا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 جیت گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حالات بہتر ہوئے تو الیکشن کرائیں، میں درست ثابت ہوا، میں نے دیکھا ہے کہ کیا ہوا اور کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ اس طرح معاملات ٹھیک نہیں کر سکتے، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں، مسئلہ ملک کا ہے، ملک کی بات کریں، یہ ناکام الیکشن ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سب اقتدار کی بات کررہے ہیں تاکہ مجھے اقتدار ملے، جو جتنا سمجھوتہ کرے گا وہ حکومت بنائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کس سے سمجھوتہ کیا جائے؟ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ پانچویں سال سے چل رہا ہے اور یہ نہیں معلوم کہ الزام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے