پاکستان

امجد خان نیازی سمیت 60 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

امجد خان نیازی سمیت 60 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نےامجد خان نیازی سمیت تمام 60 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نےاس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی وکلا نےملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی جبکہ وکلا نے سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزمان کو باری باری عدالت میں پیش کیا جہاں ملزمان کی حاضری لگوائی گئی۔وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے آنے سے قبل پولیس نے گرفتاریاں کیں اور پولیس نے تمام گرفتار کارکنوں کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔جج ملک امان نے ریمارکس دیے کہ میرے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ ان کو بری کروں کیونکہ دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، میں صرف اس لیے کیس سن رہا ہوں کہ یہ گرفتار ہیں اور پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ اپنے پاس رکھ نہیں سکتی۔

امجد خان نیازی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنے اوپر ہونے والےبد ترین تشدد کے نشانات عدالت میں دکھائے۔ پی ٹی آئی وکلا نے کہنا تھا کہ امجد خان نیازی کو زخم ہیں لیکن پولیس ان کا میڈیکل نہیں کروا رہی۔پولیس نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی ۔عدالت نے امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri