جرائم

امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ایک ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

سابق شوہر کو سزائے موت، وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ آگیا

امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی کیس میں معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ ASJ نے فیصلہ سنادیا ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 05لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنایاگیا،ملزم کو اغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ سنائی گئی،ملزم کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اور01لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی،
ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اور01لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اور01لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے