بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.3°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

حکومت کا سود کے خلاف فیصلے سے متعلق اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے دردانہ صدیقی

Saturday, 12 November, 2022

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔حکومت کے اس اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی اور بقا کا ضامن ہے ۔دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سودی بینکاری کے خاتمے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر دو نجی بینکوں کو بھی اپیلیں واپس لینے کی ہدایت کرے اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے نیز زبانی دعوؤں کے بجائے خلوص نیت کے ساتھ سود کے خاتمے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں #

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *