دنیا

امریکی وزیرِ خارجہ کی انوار الحق کاکٹر کونگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیرِ خارجہ کی انوار الحق کاکٹر کونگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے انوار الحق کاکٹر کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ آئین، آزادی اظہار اور اسمبلی کے مطابق پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کررہا ہے اور (اس موقع پر) ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
نگراں وزیراعظم کا ردعمل
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی مبارکباد پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گیانہوں نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے ٹویٹ پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے