بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

Thursday, 17 August, 2023

کراچی: صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کردیا جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا جب سچل تھانے کی پولیس معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا۔حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں۔ تینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *