پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمام معاملات ان کے سامنے رکھیں گے، امید ہے وہ راضی ہوجائیں گے۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایسی ترامیم لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی موجودہ قانون سازی کے لیے اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کا اگلا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان
امید ہے فضل الرحمان راضی ہوں گے: خورشید شاہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 174 Views
- 7 مہینے ago