سپریم کورٹ نے الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ بنچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ درخواست گزار علی خان کہاں ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار نے 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی اپیل کی تھی۔عدالتی ساتھی نے کہا کہ نوٹس کی تعمیل کے لیے درخواست گزار سے فون اور ایڈریس پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے درخواست دیتے ہیں پھر غائب ہو جاتے ہیں، کیا یہ درخواست محض تشہیر کے لیے دائر کی گئی؟ درخواست گزار کو کسی بھی طرح پیش کریں، مقدمہ چلائیں گے۔
پاکستان
خاص خبریں
انتخابات کا لعدم قرار دینے کی درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- فروری 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 490 Views
- 9 مہینے ago