پاکستان

انتخابات کا پرامن انعقاد ،ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

انتخابات کا پرامن انعقاد ،ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ملک بھر میں فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے 5 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کے دوران سکیورٹی اہلکار مسلسل ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 1 لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے ملک بھر میں 4 لاکھ 65 ہزار 736 پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے کل 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 216,000، سندھ میں 110,720، خیبرپختونخوا میں 92,535 اور بلوچستان میں 46,481 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے