سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں اسمبلی اپنی مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائیگی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہوچکا ، مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا۔ان کا کہنا تھا ہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کردیتے ، اسمبلی ختم کردیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ہزاروں ارب کی بجلی ، گیس اور ٹیکس جوری ہوتا ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طورپر دربدر ہوتا رہے گا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے ۔
خاص خبریں
انتظار ختم ،الیکشن کی تیاری شروع ، ایک ماہ میں اسمبلی تحلیل ہوجائیگی ، خواجہ آصف کے بیان نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 579 Views
- 1 سال ago