انسانی حقوق کی سرگرم کارکن وہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کاجواز نہیں ، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے ۔بالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماع سزا بھی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کیلئے نہ کوئی اور جگہ ، نہ خوراک تک رسائی ، نہ انخلا ءکا کوئی امکان اور نہ ہی سرھد پار کرکے پانہ لینے کا بنیای انسانی حق موجود ہے ۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی کل آباد بیس لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو دو دہائیوں سے محاصر ے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔
انٹرٹینمنٹ
انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 650 Views
- 1 سال ago