پاکستان جرائم

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی

imran khan

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جبکہ ایک دوسرے کیس میں 17 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دی ہے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے دو کیسز عمران خان کے خلاف درج کیئے گے تھے عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئ ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے اس پر عدالت نے استفسارکیا کہ راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے،جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے،عدالت کا استفسار جس پر بابر اعوان نے کہا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں ہے عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دو کیسوں میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri