انسپکٹر جنرل پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے مختلف اضلاع میں 70کومبنگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران سینکڑوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب کی ہدایات پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 70کومبنگ آپریشنز کیے،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، آپریشنز کے دوران 12سو 90افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 3ہزار 432مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،حکام کے مطابق گرفتار افراد میں سے 9کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور لاڈ اسپیکر برآمد کیے گئے
پاکستان
جرائم
انسپکٹر جنرل پنجاب کے حکم پر پنجاب میں پکڑ دھکڑشروع
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 649 Views
- 3 سال ago
