پاکستان معیشت و تجارت

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا ڈالر کی موجودہ قدر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے اسے 200 روپے سے نیچے لانے کے دعوے اور اقوام متحدہ کی پاکستان کے لیے 800 ملین ڈالر گرانٹ دینے کی نئی اپیل سے منگل کو بھی روپیہ تگڑا اور ڈالر ہلکان رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226 روپے جبکہ اوپن ریٹ بھی 229 روپے سے نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.92 روپے کی کمی سے 225.36 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم بعد دوپہر ڈیمانڈ قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 1.65 روپے کی مزید کمی سے 225.63 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 228.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri