معیشت و تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.98 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر آ گیا۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق پیر کوانٹر بینک میں ڈالر 03 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے