پاکستان

انگلینڈ کی پاکستان کو شکست، دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کا چیمپین بن گیا

انگلینڈ کی پاکستان کو شکست، دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کا چیمپین بن گیا

انگلینڈ کی پاکستان کو شکست، دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کا چیمپین بن گیا
انگلینڈ پاکستان کو ہرا کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپین بن گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود 38 اور کپتان بابر اعظم 32 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر محمد رضوان 15، محمد حارث 8، افتخار احمد صفر، شاداب خان 20، محمد نواز 5 اور محمد وسیم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 5 جبکہ حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔
انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا،ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث رؤف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس موقع پر بین اسٹوکس وکٹ پر جمے رہے اور انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ جوز بٹلر نے 26 اور ہیری بروک نے 20 رنزبنائے، معین علی 19 اور فل سالٹ 10 رنزبناسکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتا ہے، انگلینڈ نے 2010 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri