اورپھردُنیانے دیکھا کہ اپنے آپ کودُنیا کی پانچویں بڑی معیشت گرداننے والے اور ایک بڑی فوجی قوت سمیت جنگی آلات رکھنے والے بھارت کاغرورکیسے خاک میں ملا۔دُنیانے دیکھاکہ پاکستان جس نے ہمیشہ دُنیا میں امن وامان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں بارباربھارت کوتنبیع کرتارہاکہ ہمیں دوبارہ آزمانے کی کوشش مت کرنا وگرنہ 65ءسے بھی بُراحال کریں گے۔اقوام عالم نے بھی پاکستان کے بھرپورموقف کی تائید کی اور بھارت کو کہاکہ اگرپہلگام واقعہ کے کوئی ثبوت ہیں توسامنے لاﺅلیکن بھارت نے ثبوت سے فرار کی راہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ انفرادی طور پر ختم کردیا بلکہ پاکستان پرحدود کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے مختلف شہروں میں مساجد اور عام عوام کونشانہ بنایابلکہ تمام حدودکوپارکرتے ہوئے ڈرون بھی بھیجناشروع کردیے ۔ پاکستان سے دُشمنی کی آگ میں جلتے ہوئے نہ صرف بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنے ملک کے اندر ہی 6بیلسٹک میزائل گرادیئے ، ایک میزائل آدم پور جبکہ پانچ میزائل انڈین پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرائے گئے ۔مقصد صرف یہ تھا کہ بھارت کے اندر سے جوآوازیں پاکستان کے موقف کوسراہ رہی ہیں خصوصاً سکھ برادری کوبھی پاکستان کیخلاف کیاجائے لیکن پاکستان نے ثابت کیا کہ یہ میزائل بھارتی ہیں اورپاکستان کی تمام تر ہمدردیاں سکھوں اور بھارتی پنجاب کے ساتھ ہیں۔جب پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج ،پاک فضائیہ نے دندان شکن جواب دیا تووہی بھارت جنگ بندی کیلئے دُنیابھر سے بھیگ مانگناشروع ہوگیا۔دس مئی کی صبح پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ” بُن±یَانµ مَّر±صُو±صµ” شروع کیاگیا۔آپریشن سے قبل آرمی چیف سپہ سالارسیدحافظ عاصم منیر نے نمازفجراداکرنے کے بعد قرآن مجیدفرقان حمید کی سورہ الصف کی تلاوت کی اورآیت جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” کی تلاوت کلام کے بعد دعاکی اور پاکستان کے آپریشن ”بنیان مرصوص”کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔”بنیان مرصوص”کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔ آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کیاگیا ۔پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن بُن±یَانµ مَّر±صُو±ص (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیاجہاں سے پاکستان کی مساجد،خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔یہ بھی تاریخ میں ہمیشہ سُنہری حروف میں لکھاجائے گاکہ جہاں بھارت نے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم بچوں ، عورتوں کو شہید کیااِس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے دفاعی اہداف کونشانہ بنایااوربھارت کے دفاعی نظام کوتباہ کردیااِسی طرح پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی طیاروں رافیل سمیت سبھی کے پرخچے اُڑادیئے ۔جب بھارت نے اپنی تباہی دیکھناشروع کی توکیا بھارتی حکومت اور کیاہی بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کراقوام عالم کے آگے گھٹنے ٹیکنے شروع کردیے کہ اگر پاکستان نے آپریشن بُن±یَانµ مَّر±صُو±ص جاری رکھا توبھارت کے پرخچے اُڑجائیں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی چیخوں پر فوراً پاکستانی قیادت سے رابطہ کیااور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اورسیزفائر کی درخواست کی ۔ دوطرفہ سیزفائر کے بعد پاکستان نے نہ صرف امریکہ کواپنے بھرپور موقف سے ایک دفعہ پھرآگاہ کیاکہ پاکستان بارباربھارت کو واضح کرچکا تھا کہ پاکستان پرحملہ کیاگیاتودندان شکن جواب ملے گا۔بھارتی جارحیت اور پھرپاکستان کی جانب سے دندان شکن جواب پرپوری اقوام عالم نے پاکستان کے موقف کی نہ صرف تائید کی بلکہ پاکستان کی جانب سے دندان شکن جواب کوبھی سراہا۔گلگت سے گوادر اور کراچی سے مظفر آباد تک پوری پاکستانی قوم اپنی پاک افواج ،حکومت پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ رہی ۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد پورے ملک میں جہاں ریلیاں نکالی گئیں وہاں پاکستانی عوام نے 65ءوالاجذبہ دکھایا۔بزرگ،بڑے ،بچے،خواتین سبھی سبزہلالی پرچم لہراتے اورپاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بلند کرتے باہر نکل آئے۔آج پاکستان نے ایک دفعہ پھر دُنیا پر واضح کردیاہے کہ پاکستان کودُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی پاکستان نہ صرف اُمت مسلمہ کاقلع ہے بلکہ ہرمظلوم ملک اور قوم کابھی ساتھی ہے۔

