پاکستان جرائم

اوورسیز پاکستانی نوجوان کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں گن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا

قطر سے واپس آئے ایک اور اوورسیز پاکستانی نوجوان کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں گن پوائنٹ پر چار رکنی گینگ نے دھوکا دہی سے

قطر سے واپس آئے ایک اور اوورسیز پاکستانی نوجوان کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں گن پوائنٹ پر چار رکنی گینگ نے دھوکا دہی سے طلائی زیورات، قطری ریال، نقدی سمیت قیمتی سمارٹ فونز سے محروم کردیا۔قطر سے آنے والا نوجوان رفاقت حسین اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترنے بعد بذریعہ ٹیکسی پیرودھائی موڑ پہنچ کر اپنے گاؤں پنڈ دادن خان جہلم جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑا تھا رفاقت حسین کے مطابق اسی اثناء میں ہائی روف(بکسا) ٹیوٹا ہائی ایس برنگ سفید آیا جس میں ڈرائیور کے علاؤہ دیگر 03 اشخاص سوار تھے۔جہنوں رفاقت حسین کو پنڈ دادن خان جہلم جانے کا کہہ کر گاڑی میں سوار کرلیا رفاقت حسین کے مطابق مجھے سوار کرنے بعد انہوں نے گاڑی مؤٹر وے کی جانب موڑ لی،موٹر چوک کراس کرنے بعد جب ان سے پوچھا کہ آپ کدھر جارہے ہیں تو گاڑی میں موجود دو اشخاص نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور کہا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے سب ہمارے حوالے کردو۔رفاقت حسین کے مطابق مذکورہ اشخاص نے گن پوائنٹ پر مجھ سے ایک سیٹ سونے کی بالیاں،1500 قطری ریال،22 ہزار،سام سنگ کے 02 قیمتی سمارٹ فون،01 Appo0 سمارٹ فون وغیرہ چھین لیا اور مجھے سرائے خربوزہ سٹاپ ٹیکسلا اتار کر پشاور کی جانب فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد راولپنڈی نے متاثرہ شہری رفاقت حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے