پاکستان خاص خبریں

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ، دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں ، آرمی چیف

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ، دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی آگاہ ہیں اور دوسروں سے ان کا احترام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے پاک فضائیہ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی اتحاد کے ضامن ہیں۔ کہ آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی صفات سے مزین زندگی گزاریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا، آپ مادر وطن کے دفاع، عزت اور وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو برقرار رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترا ہے، آئین کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار کی حدود کا واضح طور پر تعین کرتا ہے، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی اظہار پر واضح پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں سزا ملے گی۔ وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri