برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے کہاہے کہ انہیں اپنی اس تاریخی ذمہ داری کا احساس ہے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں چارلس سوم نے اپنی آںجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی قائم کردہ مثال کی پیروی کرنے کے عزم کااظہارکیا۔پارلیمینٹ کی سب سے قدیم عمارت،ویسٹ منسٹر ہال میں دارالعوام اوردارالامراسے اپنے خطاب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ نے کہا کہ "جیسا کہ میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں، میں اپنی اس تاریخی ذمہ داری جو ہمیں گھیرے ہوئے ہے، کااحساس کیے بغیرمدد نہیں کر سکتا، یہ احساس ہمیں اہم پارلیمانی روایات کی یاد دلاتا ہے،جس کے تحت ہم سب کی بہتری کے لیے دونوں ایوانوں کے اراکین اپنے ذاتی عزم کے ساتھ خود کو وقف کرتے ہیں۔” برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کے 96 سال کی عمر میں انتقال کے بعد کنگ چارلس سوم تخت پر براجمان ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو سینٹ جیمز محل میں الحاق کونسل کے اجلاس میں انہیں باقاعدہ طور پر برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دیا گیاتھا۔چارلس سوم نے قانون سازوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت چھوٹی عمرمیں،ملکہ نے اپنے ملک اوراس کے عوام کی خدمت اور آئینی حکومت کے زریں اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا جو ہمارے ملک کی اساس ہیں اور یہ ذمہ داری انہوں نے بے مثال لگن کے ساتھ نبھائی۔چارلس سوم نے کہاکہ ملکہ نے بے لوث فرض کی ایک مثال قائم کی جس پر، خدا کی مدد اور آپ کے مشوروں سے، انہوں نے وفاداری سے پیروی کا عزم کیا ہے۔
خاص خبریں
دنیا
اپنی اس تاریخی ذمہ داری کا احساس ہے چارلس سوم شاہ برطانیہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 907 Views
- 2 سال ago