پٹرولنگ پولیس میں تعینات خاتون کانسٹیبل سمیرا صدیق نے دوران ڈیوٹی ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا ، سمیرا نے بتایا کہ جس روز والد صاحب کا چالان کیا اور ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد شام کو وہ گھر واپس آئیں تو ان کی والدہ نے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن والد صاحب نے ان کا ماتھا چوما ، مگر میں نے او ر ابو نے انہیں سمجھا یا تو بعد میں اماں جان بھی خوش تھیں کہ آج ہماری بیٹی نے اچھا کام کیا ہے ۔جب میں ڈیوٹی کررہی تھی سمیرا نے کہا کہ میں نے انہیں سلام کیا اور کہا کہ آپ کو ہیلمٹ پہننا چاہیے تھا یہ آپ کی زندگی کی حفاظت کیلئے ضروری ہے میں نے اپنی ساتھی اہلکار کو بتایا کہ یہ میرے والد صاحب ہیں تو اس نے بھی انہیں سلام کیا لیکن جب میں نے موقع پر موجود اے ایس آئی کو کہا کہ ان کا بھی چالان کریں کیونکہ قانو سب کیلئے برابر ہوتا ہے تو دونوں ساتھی اہلکار حیرا ن رہ گئے پھرمیرے دوبارہ کہنے پر اے ایس آئی نے دو سو روپے کی چالان رسید بنا کر میرے والد کے حوالے کردی ۔سمیرا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بڑی گاڑیوں کا چالان کریں تو وہ برا منا جاتے ہیں لیکن انہیں کسی کی پروزہ نہیں ، ہم اپنے محکمے کو جوابدہ ہیں ،
پاکستان
اپنے والد کا چالان کرنیوالی کانسٹیبل سمیرا صدیق جب گھر پہنچی تو والدہ نے کیا سلوک کیا ؟جانیں
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 504 Views
- 1 سال ago