پاکستان معیشت و تجارت

اکتوبر میں ورکرزترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں

عالمی کساد بازاری کے اثرات ورکرز ترسیلات پر نمایاں ہونے لگے ہیں، اکتوبر میں ورکرزترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کی 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ورکرز ترسیلات ستمبر کے مقابلے 9 فیصد اور اکتوبر 2021 کے مقابلے تقریبا 15 اعشایہ 7 فیصد کم ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ورکرز ترسیلات 9.9 ارب ڈالرز پاکستان آئی ہیں۔ گئے مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں سے رواں سال کی رقوم 8.6 فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے 57 کروڑ ڈالرز ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔متحدہ عرب امارات سے 42 کروڑ، برطانیہ سے 28 کروڑ اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر ورکرز ترسیلات بھیجی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri