خاص خبریں

اہل غزہ سرخرو، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کیساتھ امریکا کی بھی شکست ہے، حافظ نعیم

اہل غزہ سرخرو، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کیساتھ امریکا کی بھی شکست ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ سرخرو ہوگئے، یہ معاہدہ اسرائیل کی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے مشرق وسطی کی تاریخ کی خونی جنگ کا آغاز کیا، آج اسی حماس کے سامنے جھک کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا، یہ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ امریکا کی بھی شکست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اہل غزہ سرخرو ہو گئے، اسماعیل ہنیہ اور یحیی سنوار اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ کر رہے ہوں گے، شہدا بھی اہل غزہ کے جشن کا نظارہ کر رہے ہوں گے، شہید زندہ رہتے ہیں، اس جنگ کے 47 ہزار شہدا بھی زندہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے