دنیا معیشت و تجارت

ایران اسرائیل جنگ کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کیا ہونگے؟

ایران اسرائیل جنگ کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کیا ہونگے؟

ایران اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرات دیکھنے میں آسکتے ہیں۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہوگی، پاکستان کے کرنٹ اکانٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل 75 ڈالر فی بیرل ہونے سے پاکستانی کرنٹ اکانٹ خسارے میں 2.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے، تیل 80 ڈالر فی بیرل ہونے سے کرنٹ اکانٹ خسارے میں 2 بلین ڈالرز کا منفی اثر ہوگا۔
تیل 85 ڈالرز فی بیرل ہونے سے کرنٹ اکانٹ خسارے پر 3.1 ارب ڈالرز منفی اثر ہوگا، تیل 90 ڈالرز فی بیرل ہونے پر کرنٹ اکانٹ خسارے میں 3.49 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل 95 ڈالرز فی بیرل ہونے پر پاکستانی کرنٹ اکانٹ خسارہ 3.88 بلین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے، تیل 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچتا ہے تو کرنٹ اکانٹ خسارے میں4.27 ارب ڈالر اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے