ایران : ایران میں ایک شخص نے دکان میں خریداری کیلئے آنیوالی دوخواتین کے سروں پر دہی انڈیل دیا جس کے بعد عدالت نے خواتین کو مذکورہ شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر خاتون اور ایک لرکی دکان میں داخل ہوئیں ، خاتون کے سر پر اسکارف تھا جبکہ لڑکی کے بال کھلے ہوئے تھے ۔اسی دوران ایک شخص دکان میں داخل ہوا اور لڑکی سے کچھ گفتگو کی ، بعدازاں اس نے دہی لڑک سمیت خاتون کے سروں پر انڈیل دیا جس کے بعد دکاندار اس شخص کو مارنے کیلئے بھاگا ۔ اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہم رائیسی نے کہا کہ اگر کچھ لوگ حجاب کو نہیں مانتے تو انہیں قائل کیاجائے ۔ حجا ب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے ۔
دنیا
ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پردہی پھینک دیا گیا
- by Daily Pakistan
- اپریل 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1110 Views
- 2 سال ago
