پاکستان

ایران کیساتھ معاہدے ، امریکہ کا ایک بارپھر پاکستان پرپابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

ایران کیساتھ معاہدے ، امریکہ کا ایک بارپھر پاکستان پرپابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

امریکا نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر پاکستان پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو فروغ دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور ایران کے درمیان نئے معاہدوں میں پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدہ کرنے والوں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ ہونا چاہیے، کیونکہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ سمجھتا ہے، اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سپلائی کرنے والوں کو پابندیوں کا سامنا ہے۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہیں، امریکا ممکنہ پابندیوں کا اندازہ نہیں لگا رہا۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری جاری رکھنے کا منتظر ہے، پاکستان کی معاشی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri