شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سربراہی اجلاس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں ہوگا۔
پاکستان
ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے فول پروف سکیورٹی کی منظوری
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 117 Views
- 2 مہینے ago