پاکستان خاص خبریں

ایس کے نیازی کی مسلم لیگی رھنما نجمہ حمید کی تعزیت کے لئے انکی رہایشگاہ پر آمد

ایس کے نیازی کی مسلم لیگی رھنما نجمہ حمید کی تعزیت کے لئے انکی رہایشگاہ پر آمد

پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیرمین ایس کے نیازی اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے انکی رہایش گاہ پر گئے ایس کے نیازی اور کیپٹن صفدر نے نجمہ حمید کے صاحبزادوں، بہن طاہرہ اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے تعزیت کا اظہارکیا اس موقع پر ایس کے نیازی نے کہا کہ نجمہ حمید شفیق، غمگسار، راست گو اور پختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں، ملک، پارٹی اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، نجمہ حمید ہمیشہ ساتھ نبھانے والی خاتون تھیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا،انھوں نے کہا کہ مرحومہ آمریت کے دور میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ سائے کی طرح رہیں ،نجمہ حمید سینئر ارلیمنٹیرین تھیں، سیاست کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نجمہ حمید نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی، ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ ہم قدم رہیں،مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات کی فرمائے اور لواحقین بالخصوص مرحومہ کی بہن طاہرہ اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri