بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اُن سے کسی قسم کا امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے صدر آزاد جموں وکشمیر

Thursday, 8 December, 2022

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم انہیں بہتر زندگی گزارنے کے لئے ہر طرح سے ایک اچھے ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہو سکیں خصوصی افراد کو معاشرے میں مساوی حقوق دئیے جائیں اور اُن سے کسی قسم کا امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم آزادکشمیر میں خصوصی افراد کے کوٹے میں 2فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کریں گے تاکہ انہیں زندگی گزارنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ معذور افراد کو معاشرے میں بہتر مقام دلوانے کے حوالے سے ہم اپنے تئیں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم بھی خصوصی افراد کے ساتھ ایک بہتر سلوک روا رکھنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں ایک مساوی کردار ادا کر سکیں۔ ہم آزادکشمیر میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو اپگریڈ کریں گے اسی طرح معذور افراد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بھی آراستہ کریں گے تاکہ وہ سوسائٹی میں فعال شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *