معیشت و تجارت

ایف بی آر نے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لے لیا

ایف بی آر نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماتحت محکموں کے افسران کی جانب سے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ایف بی آرایڈمنسٹریشن ونگ نے تمام چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے انتظامی کنٹرول کے تحت افسران اپنے اثاثوں کے ڈیکلریشن داخل کریں۔ایف بی آر نے ان افسران اور اہلکاروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اس سے قبل جاری ہونے والی ہدایات کے باوجود اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ایف بی آر ایڈمنسٹریشن ونگ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز کے چیف کلکٹرز کو 30 جون 2023 سے قبل ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ان کے انتظامی کنٹرول میں تمام افسران اور اہلکاروں نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے یکم جولائی 2022 بعد ازاں 14جولائی 2022 اور پھر تیسری بار 14 اپریل 2023 کو واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن واضح ہدایات کے باوجود کچھ افسران واہلکاروں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی، اس رویے پر ایف بی آر نے چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے انتظامی کنٹرول میں تمام افسران اور اہلکار اپنے اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri