فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تاجر دوست اسکیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ سروے اور چھوٹے دکانداروں کی رجسٹریشن روک کر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔بڑے ریٹیلرز، دکانداروں اور تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے بجلی کے بلوں اور ریٹرن کا ڈیٹا استعمال ہوگا، ہول سیل مارکیٹس اور بڑی منڈیوں کا سروے ہوگا۔ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد رواں مالی سال تاجر دوست اسکیم کے لئے پچاس ارب روپے کے ہدف کا حصول ہے۔ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو کی89 خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی آسامیاں ختم کر دیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئیں۔خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے جبکہ حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 118 Views
- 1 مہینہ ago