پاکستان معیشت و تجارت

ایل پی جی پر 18 فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونیکا امکان

ایل پی جی پر 18 فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونیکا امکان

ایل پی جی پر ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 14 روپے اور سلنڈر 164 روپے مہنگا ہو جائے گا۔گھریلو اور تجارتی صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگی، ملک بھر میں کھانے پینے کے چھوٹے ڈھابے اور تندور بند ہونے سے بے روزگاری بھی بڑھے گی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ بجٹ میں ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کو 18 فیصد تک بڑھانا درآمد کنندہ اور خریدار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ ایل پی جی کی 300 مارکیٹنگ کمپنیاں درآمدی ایل پی جی پر انحصار کرتی ہیں اور 60 سے 70 فیصد ایل پی جی گھریلو استعمال کو پورا کرنے کے لیے درآمد کی جاتی ہے۔ ہے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف عیدالاضحی سے قبل ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے